ایران میں قاتل حکومت ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

ایران میں قاتل حکومت ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک:انھوں نے ایران حکومت کو قاتل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے ایٹمی ڈیل پریشان کن اورصرف یک طرفہ تھی۔
امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ایران اور شمالی کوریا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریاکے جوہری تجربات پوری دنیاکیلئے خطرہ ہیں۔امریکاکوخطرہ ہواتوشمالی کوریاکوختم کرنے کے سواکوئی راستہ نہ ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کرپٹ اورناکام ریاست ہے ،شمالی کوریاکے لیڈر کو جارحانہ رویہ ترک کرنے تک تنہا کرنے کی ضرورت ہے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دہشتگرد دنیاکے کونے کونے میں پھیل گئے ہیں، ہمیں مل کر ان سے نجات پانی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں نے طاقت کو یکجا کیا ہواہے، وہ پوری دنیا میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ دنیاکے کونے کونے میں پھیل چکے ہیں۔
انکاکہنا تھا کہ منتخب ہونے کے بعدسے اب تک حکومت نے قابل قدرکام کیے ہیں ،میں امریکی عوام کا مفاد سب سے بالاتر رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سرکش ممالک دنیاکیلئے خطرہ ہیں،ہرملک سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کے مفادات کاخیال رکھے ،تمام ممالک دوسری اقوام کے حقوق کا بھی خیال رکھیں۔