نواز شریف کے بعد اب زرداری کو بھی جیل بھجوائیں گے: عمران خان

نواز شریف کے بعد اب زرداری کو بھی جیل بھجوائیں گے: عمران خان

حیدر آباد:پاکستان کے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حیدرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرداری سندھ کی بیماری ہے جس سے آپکو نجات حاصل کرنی ہے۔
ہم انشااللہ زرداری کے پیچھے بھی جائیں گے اس کو بھی جیل بھیجیں گے ،زرداری سینما کی ٹکٹیں بیچا کرتا تھا اب اس کے امریکا فرانس میں محل لاکھوں ایکڑ زمین اور19شوگر ملز ہیں۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد اب زرداری کو بھی جیل بھجوائیں گے ۔اگر ایف آئی اے اور عدالتیں صحیح طرح سے کام کر رہی ہو تیں تو آج یہ جیل میں ہوتے، آج ان کے بچے امیر ترین بن گئے ہیں، اتنی گندگی کہیں نہیں جتنی سندھ میں ہے،سارے برصغیر میں ہم سب سے پیچھے رہ گئے 30سال پہلے ہم سب سے آگے تھے۔
عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو خوب سنانے کے بعد بلاول بھٹو کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انکا کہنا تھا کہ آپ میں ایسا کیا کمال ہے کہ آپ پارٹی کی چئیرمین بن گئے ۔ بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ ایک جگہ ایسی بتا دیں کہ جہاں آپ ایک کلومیٹر بھی چلے ہوں،ذوالفقار علی بھٹو کی تقریر کر ہاتھ ہلا دیتے ہیں ایسے لیڈر نہیں بنتے ۔انھوں نے مزید کہا کہ بلاول آپ اپنے والد سے پوچھیں کہ سند ھ میں نو کریا ں کیوں بکتی ہیں،کبھی والد یا پھوپھی سے پوچھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ؟

انھوں نے زرداری سےسوال کیاکہ آپ کا پیٹ کب بھرے گا، کیا آپ نے قبر میں نہیں جانا؟