جاپان میں 90 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 20 لاکھ سے متجاوز

جاپان میں 90 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 20 لاکھ سے متجاوز

ٹوکیو: جاپان میں 90 سال سے زائدالعمر افراد کی تعداد 1980 کے بعد پہلی مرتبہ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جاپان کی وزارت داخلہ کی جانب سے معمر افراد کی تعداد کے حوالے سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میں واضح کیا گیا ہے کہ 1980  کے بعد سے اب تک پہلی مرتبہ 90 سال سے زائدالعمرافراد کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 90 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار کے اضافے کے ساتھ 20 لاکھ 60 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ65 سال یا زائد العمر افراد کی تعداد ریکارڈ 3 کروڑ51 لاکھ 40 ہزار ہے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 5 لاکھ 70 ہزار کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جن میں ایک کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار مرد اور تقریباً ایک کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار عورتیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمر کے اس گروپ کے افراد کا جاپان کی کل اآبادی میں تناسب 27.7 فیصد ہے۔

مصنف کے بارے میں