ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہو گا

ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہو گا
کیپشن: پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

دبئی : پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل اسیٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گی۔

پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں اور گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہو گا۔

بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہو گی۔

بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہو گی۔ اس وقت بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے شکست دی۔