ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے
کیپشن: شہروں میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے اور مجالس میں حضرت عباس علمدار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خصوصی ذکر ہو گا۔شہدائے کربلا کی یاد میں راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوسوں کی گزر گاہوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جب کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا گیا ہے۔

پاراچنار میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پاک افغان سرحد سیل کر دی گئی ہے۔

پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جب کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی خدمات پیش کر رہے ہیں۔