ثانیہ مرزا نے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ،مگر کس سے؟ جان کر افسردہ ہو جائیں گے

ثانیہ مرزا نے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ،مگر کس سے؟ جان کر افسردہ ہو جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی :شعیب ملک اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ’ثانیہ مرزا ‘نے انتہائی افسردہ پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا  نے سوشل میڈیا پر پاک بھارت میچ پر ہونے والی جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

میچ کا نتیجہ جو بھی ہو لیکن جو طوفان سوشل میڈیا پر برپا ہو گا اس کی پیشگوئی کوئی بھی نہیں کر سکتاہے کہ تاہم ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”تو میچ میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، اور محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو بکواس یہاں پر کی جائے گی وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہے ،حاملہ خاتون کو اکیلا چھوڑ دو ، یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے ۔“

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام چار بجے شروع ہو گا ۔