ہانگ کانگ کی ٹیم میں پاکستانی بلے باز کا بھارت کیخلاف بڑا کارنامہ

ہانگ کانگ کی ٹیم میں پاکستانی بلے باز کا بھارت کیخلاف بڑا کارنامہ
کیپشن: فوٹو: فائل

دبئی : ایشیاءکپ کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ مگر اس میچ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہانگ کانگ کے بلے باز نزاکت خان نے بھارت کے خلاف 92 رنز بنا کر نہایت بہادری کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کیخلاف عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 258 سے زائد رنز بنا ئے۔ہانگ کانگ کی جانب سے اوپننگ کرنے والے پاکستانی نڑاد بلے باز نزاکت خان نے بھارت کیخلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور92رنز بناآوٹ ہوئے ۔

26 سال نزاکت خان 8 جولائی 1992 ءکو صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ہانگ کانگ منتقل ہو گئے اور کرکٹ میں دلچسپ کے باعث ہانگ کانگ کی قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا لی۔