نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹو فائل

قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل ہونے اور ان کو رہا کرنے کے بارے میں عدالتی حکم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا کا فیصلہ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ رہائی کی مصدقہ نقل ملنے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمان کی سزائیں معطل کر کے رہائی کا حکم دے دیا تھا ۔