وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات
کیپشن: وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا : فوٹو / بشکریہ پی ٹی آئی فیس بک پیج

مکہ المکرمہ: وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سے سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

    

وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سے ملنے شاہی محل پہنچے جہاں ان کی سعودی فرماں رواں سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب  عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ملاقات دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور اس دورہ سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔