اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے،اورمجھے انصاف دے گا، نواز شریف

 اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے،اورمجھے انصاف دے گا، نواز شریف
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:مسلم ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اس حوالے سے میرا ضمیر مطمن تھا ، اللہ تعالی مجھے انصاف دے گا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل میں نوازشریف سے شہبازشریف اور ن لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔نوازشریف سے شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی ملاقات سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دفترمیں ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن تھا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ حق اورانصاف کا ساتھ دیتا ہے،اللہ مجھے انصاف دے گا۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔

ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.