ایشیا کپ : بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم 162 رنز بنا کر آؤٹ

ایشیا کپ : بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم 162 رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی آفیشل ٹوئٹر

دبئی : دبئی کے گراؤنڈ میں ایشیا کپ کا اہم ترین میچ پاکستان اور بھارت کے درمیا ن جاری ہے ،جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور جان مار رہے ہیں ۔آج پاکستان نے ٹاس جیتا تو سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،فخر زمان اور امام الحق بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن وہ اچھی کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اس طرح پاکستان کو آغاز میں ہی دو وکٹوں کا نقصان ہو گیا ۔

اس کے بعد آنے والے بابر اعظم اور شعیب ملک نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن بابر اعظم 47 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے بعد میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ نہ کر پائے اور 6 رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کی ہمت بھی جواب دے گئی 43 رنز کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہو گئے ۔محمد آصف بھی کیدار جادیو  کی جادوائی گیند کا شکار ہو گئے ۔شاداب خان بھی کیدار جادیو کا نشانہ بن گئے۔

فہیم اشرف 21 رنز بنا کر جسپریت بمرا کا نشانہ بنے ۔حسن علی بھی ایک رنز بنا کر بھنیشور کمار کا شکار ہو گئے ۔ آخر میں آنے والے بلے باز عثمان خان شنواری  صفر رنز بنا کر پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔

بھارتی باؤلرز نے ابتدا ہی میں پاکستانی بلے بازوں کو پریشر میں رکھا اوربہترین باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا ۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے بھونیشور کمار اور کیدار جادیو نے 3،3 وکٹیں جسپریت بمرا نے 2 جبکہ کلدیپ یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔