آرمی چیف کے اعلان نے دشمنوں کی نیندیں حرام کر دیں

آرمی چیف کے اعلان نے دشمنوں کی نیندیں حرام کر دیں
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا آزمایا ہوا آہنی دوست ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیفاور چینی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور چیلنجز پر بات کی گئی۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج سی پیک کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی ، دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں طاقتور ہونا ہوگا۔ چین کی حمایت کی دل سے قدر کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق آرمی چیف نے چینی سے صدر سے خصوصی دعوت پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر خطے کی سکیورٹی ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔ چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر آزمائش پر پورا اترنیوالا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پاک چائنہ تعلقات میں اہم کردار ادا کیاہے۔

چینی صدر نے پا ک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا اورخطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔شی چن پنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک کی مخالفت کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، سی پیک امن وترقی کا اقدام ہے جس سے نہ صرف چین بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔چین بطور سٹریٹیجک پارٹنر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

آرمی چیف نے خصوصی دعوت پر چین کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کی حمایت کی قدر کرتاہے ، پاک فوج اقتصادی راہداری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں طاقتور ہونا ہوگا۔جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے تین روزہ دورے کے بعدآج وطن واپس پہنچیں گے۔