مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،وزیراعظم

مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،وزیراعظم

جدہ:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں ،پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہےگا.


العربیہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کابہت احترام کرتے ہیں ،سعودی عرب نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ پاکستان کی مدد کی، پاکستان میں جو بھی برسراقتدار آئیگاسب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کریگا،پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کےساتھ کھڑااورحمایت جاری رکھے گا.

انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا میں تنازعات پہلے ہی ہم سب کوکمزورکررہے ہیں،مسلم دنیا میں کوئی تنازع نہیں ہوناچاہیے، افغانستان اوردیگر ملکوں کے تنازعات سے پاکستان پہلے ہی بہت متاثر ہواہے،پاکستان مسلم دنیا میں تنازعات ختم کرنے اورمفاہمت میں کرداراداکرناچاہےگا۔