بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، اقوام متحدہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرے، اقوام متحدہ
کیپشن: بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں، سیکریٹری جنرل۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں اور فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں اور فریقین قبول کر لیں تو اس پر عمل کیا جا سکتا ہے اور دوسری جانب ہم کسی چیز کی حمایت کر سکتے ہیں جس کا اظہار کیا جا چکا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔

سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ میری رائے واضح ہے کہ علاقے (مقبوضہ کشمیر) میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے اور یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔