افغانستان، انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکا، 10 افراد ہلاک

افغانستان، انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکا، 10 افراد ہلاک
کیپشن: دھماکے کا ہدف انٹیلی جنس سروسز کی عمارت تھی، گورنر زابل۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کابل: افغان صوبے زابل میں ٹرک بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق زابل میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 85 افراد زخمی بھی ہوئے۔

گورنر زابل نے دھماکے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کا ہدف انٹیلی جنس سروسز کی عمارت تھی۔

خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دو روز قبل بھی افغانستان میں امریکی سفارتخانے اور صوبے پروان میں ہونے والے بم دھماکوں میں 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ایک دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بھی بال، بال بچ گئے تھے۔