مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کر دیا

مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کر دیا
مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا سرکاری حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بحال کر دیا۔


حکومت نے 13 جون کو مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں برطرف کر دیا تھا۔ مشتاق سکھیرا نے برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔