شعیب ملک 350 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

شعیب ملک 350 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

گیانا:سابق کپتان شعیب ملک 350 ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔


کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرزکی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے 350 ٹونٹی ٹونٹی میچز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، 37سالہ آل راﺅنڈر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں،وہ اب تک اس فارمیٹ میں37.01کی اوسط سے8847رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 52نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 125.06کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ 350 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرپاﺅں گا،اس سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شعیب ملک نے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز 2005 ءمیں کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ111 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں، 2015 ءمیں کم بیک کے بعد سے شعیب ملک کی اس فارمیٹ کی کرکٹ میں اوسط 40 سے زائد رہی ہے.

آل راﺅنڈر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں، آل راﺅنڈر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2009ءکے فاتح پاکستانی سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔