'بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے'

'بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے'
کیپشن: ترک حکومت نے کشمیر پر منصفانہ موقف اپنا کر اسلامی بھائی چارے کا مثالی ثبوت دیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر نے ترک صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، مسلسل کرفیو کے باعث خوراک، ادویات کی قلت ہے، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گیا۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانے پر ترک حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں۔ ترک حکومت نے کشمیر پر منصفانہ موقف اپنا کر اسلامی بھائی چارے کا مثالی ثبوت دیا۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں میڈیا پوری آزادی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور بھارت کی جانب سے ظلم و ستم اور کرفیو کی پالیسی کے سبب خوراک اور ادویات کی شدیدقلت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو گئی۔ اس موقع پر ترک وفد کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ عوام کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔