جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب کا سابق ڈی جی کے گھر پر چھاپہ، اثاثوں کی تفصیلات برآمد

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب کا سابق ڈی جی کے گھر پر چھاپہ، اثاثوں کی تفصیلات برآمد
کیپشن: ملزم کے گھر سے اربوں روپے کی جائیدادیں، گاڑیاں، جدید اسلحہ، غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔۔۔۔۔نیب ذرائع۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے کراچی میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر گھر سے غیر قانونی اثاثوں کی تفصیلات برآمد کر لیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی جائیدادیں، گاڑیاں، جدید اسلحہ، غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے گھر سے 20 پلاٹس کی فائلیں، 8 مہنگی گاڑیاں بھی ملیں۔ چھاپے میں ڈالرز، ریال، درہم، سونے کے زیورات برآمد کئے گئے۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزم کے گھر سے برآمد اشیاء کی فہرست 8 صفحات پر مشتمل ہے۔ گرفتار ملزم لیاقت علی خان نے نیب کو خود تمام سامان کی نشاندہی کی اور ملزم باغ ابن قاسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا مرکزی کردار ہے۔