جنوبی کوریا سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 48 فیصد کمی

جنوبی کوریا سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 48 فیصد کمی

ٹوکیو : جنوبی کوریا سے جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 48 فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔


جاپان کے سیاحت سے متعلق قومی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اگست کے مہینے میں جنوبی کوریا سے جاپان آنے والے لوگوں کی تعداد تین لاکھ آٹھ ہزار سات سو رہی جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 48 فیصد کم ہے۔اسی مہینے جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 20 ہزار رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 2.2 فیصد کم ہے۔

یہ گیارہ مہینوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرجنوبی کورین سیاحوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی خرابی بھی سیاحت پر اثر انداز ہو رہی ہے۔