عثمان بزدار نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پر ائیرپور ٹ پر ہی اجلاس طلب کرلیا

عثمان بزدار نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پر ائیرپور ٹ پر ہی اجلاس طلب کرلیا

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج رات ڈیڑھ بجے لاہور پہنچیں گے۔رات کے پچھلے پہر ہی عثمان بزدار نے ائیر پورٹ پر ہی چونیاں میں بچوں کے قتل کے معاملے پر اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہونگے ۔


تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی غیر موجودگی میں پنجاب میں بڑی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں ،جو کام وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرنا تھے وہ عمران خان نے خود کیے ،ایسی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس لاہور ائیرپورٹ پر ہی طلب کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عمرے سے آتے ہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔جس میں چونیاں میں بچوں کے قتل کے واقعات پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سی3 بچوں کی لاشیں برا?مد ہوئی تھیں، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کیا گیا ،اس واقعے نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے قصور میں تین بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔جب کہ علاقے میں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور ٹائر جلا کر ٹریفک بھی بلاک کی تھی۔