وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

ریاض: وزیر اعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انکی  سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات  بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان  نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنرمکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔