نیب حراست میں خورشید شاہ کی طبیعت بگڑ گئی

نیب حراست میں خورشید شاہ کی طبیعت بگڑ گئی

سکھر :نیب کی حراست میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی انہوں فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال میںداخل کروا دیا گیا ہے ۔

خورشید شاہ کو دل کی دھڑکن اور معدے کی تکلیف کا سامنا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل آئے ہیں،نیب راولپنڈی کے پاس آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خوشید شاہ کو پولی کلینک اسپتال میں ایک رات کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں خورشید شاہ کی ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل ہیں جبکہ دل کی دھڑکن اور شوگر کی تکلیف کے سبب ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے،نیب ذرائع کے مطابق پولی کلینک کے آفیسر وارڈ میں خورشید شاہ کو اہل خانہ یا کسی شخص سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔