پاکستان میں کورونا سے مزید 7 اموات، 645 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 7 اموات، 645 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 415 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے2 لاکھ 92 ہزار 44 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362  ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، اسلام آباد میں 16 ہزار 86، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 491 اور گلگت میں 3 ہزار 412 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار 459 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر میں 66 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ 153 اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔