کورونا وائرس: دنیا میں3 کروڑ 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں3 کروڑ 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد متاثر

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 6 لاکھ 94 ہزار 541 افراد متاثر جبکہ اموات کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 438 ہو چکی ہے۔


دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ20 لاکھ 51 ہزار 879 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار 466 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار 171 ہو چکی ہے اور 69 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 221 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد بھارتی میں اموات کی مجموعی تعداد 85 ہزار 625 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے مزید 172 اموات کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 857 ہو گئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔

روس کورونا وائرس سے مزید 134 افراد کی ہلاکت کے بعد روس میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 195 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے۔پیرو میں بھی 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار 283 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23 ہزار 850 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 857 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 72 ہزار 803 اموات ہوئی ہیں۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔