بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، وزیر اعظم

بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ میاں محمود الرشید نے وزیر اعظم کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اور صدر مملکت کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دی۔ وزیراعظم نے مشیر برائے  پارلیمانی امور بابر اعوان سے رابطہ کیا اور انہیں مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت جاری کی کہ سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کا کلچر ختم کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیر اعظم اور صدر مملکت کے اخراجات کم کرنے کے لیے قانون سازی پر کام تیز کر دیا۔