’ووٹ کو عزت دو‘ نواز شریف کا ٹویٹر جوائن کرنے کے بعد پہلا پیغام

’ووٹ کو عزت دو‘ نواز شریف کا ٹویٹر جوائن کرنے کے بعد پہلا پیغام
نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا۔ 


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ ۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کے دوران نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر آپشن استعمال ہوں گے۔ کیسے ممکن ہے مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دے۔