شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید
شہید ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہو گئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شہدا ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

دوسری جانب آج سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا۔ اس دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کر دیے گئے اور آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔