پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے جہاز سے اتار دیا

 پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے جہاز سے اتار دیا
کیپشن: پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے جہاز سے اتار دیا
سورس: فائل فوٹو

ڈیلاس: امریکی ائیر لائن نے دوران پرواز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو جہاز سے نیچے اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز امریکی ائیرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر انہیں جہاز سے نیچے اتار دیا۔ امریکی ائیر لائن کے مطابق پرواز نیو یارک سے ڈیلاس جا رہی تھی کہ اس دوران 2 مسافروں نے ماسک صحیح انداز سے نہیں پہنا ہوا تھا جس پر عملے نے درخواست کی لیکن مسافروں کے انکار پر پرواز واپس لوٹ آئی اور مسافروں کو نیچے اتار دیا گیا۔

b76ff8e0526204fa46b96b9c2513230b

دوسری جانب باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائیر لائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا تاہم مجھے اور میرے دوست کو پھر بھی جہاز سے پولیس نے نیچے اتارا اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔