آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی، محکمہ موسمیات

 آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی، محکمہ موسمیات
کیپشن: آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو گی، محکمہ موسمیات
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سخت گرمی اور شدید حبس سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 24 ستمبر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی جمعرات سے ہفتے تک موسلا دھار بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پیش گوئی کے تحت گرج چمک کے ساتھ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور عمر کوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدین، سانگھڑ اور لاڑکانہ کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری سناتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔