الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ۔

سماعت کے دوران وکیل علی ظفر نے کہا کہ پہلے 4 تحائف 2019/2018 کے ہیں ، چاروں تحائف اسی سال فروخت کر دیئے تھے ، تحائف کے فروخت کی رسید انکم ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے ، تحائف کی 5 کروڑ 80 لاکھ آمدن پر جو ٹیکس دیا وہ ڈکلیئر کیا ہے ۔

ممبر الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا کہ آپ نے جس رقم سے توشہ خانہ سے تحائف خریدے وہ رقم کہاں سے آئی ؟ جس پر وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ بات نہیں بتا سکتے ، الیکشن کمیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

ای سی پی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

مصنف کے بارے میں