پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، پہلے ہی 8 سال ہوگئے ، اب مزید وقت نہیں دے سکتے : چیف الیکشن کمشنر 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، پہلے ہی 8 سال ہوگئے ، اب مزید وقت نہیں دے سکتے : چیف الیکشن کمشنر 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نے عبوری جواب جمع کرا دیا تاہم مکمل جواب جمع کرانے کےلئے چھ ہفتے کا وقت مانگ لیا۔  چیف الیکشن کمشنر نے چھ ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہفتوں کی بات کرتے کرتے آٹھ سال لگ گئے ہیں،زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس کی سماعت کی، تحریک انصاف نے عبوری جواب جمع کرواتے ہوئے  مکمل جواب کیلئے چھ ہفتے کا وقت مانگا۔

وکیل پی ٹی آئی شاہ خاور نے مؤقف اپنایا یہ دس سال پرانا ریکارڈ ہے، جو بیرون ممالک سے منگوایا گیا ہے، جس میں کئی پاکستانی شہریوں کو غیرملکی قرار دیا گیا ہے، کمیشن نے پی ٹی آئی یو ایس اے کو بھی غیرملکی کمپنی قرار دیا ہے۔

 چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے امریکہ میں رجسٹرڈ کمپنی غیرملکی کمپنی ہی ہوگی،  امریکی قانون کیساتھ پاکستانی قانون پر بھی عمل کرنا ہے، اگر فیصلے پر اعتراض ہے تو اسے چیلنج کر دیں،  کوئی غلطی ہے تو اسکی تصحیح کر سکتے ہیں۔

 وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا مزید ریکارڈ آ جائے تو کمیشن کے ہر سوال کا جواب دے سکیں گے، جہاں اتنا وقت گزار ہے مزید دو ماہ بھی دیدیں۔ کمیشن نے چھ ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں