فلم برہمسترا 2022 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی

 فلم برہمسترا 2022 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی

  کافی عرصہ سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ ہالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی فلمیں ناکامی کا  شکار ہورہی  ہیں ۔  ایسے میں برہمسترا   فلم انڈسٹری  کیلئے امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہمسترا نے ریلیز  ہوتے ہی باکس آفس پر  200کروڑ کا بزنس کراس  کرلیا ہے، دنیا بھر میں مجموعی طور پر یہ فلم  360 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

 فلم نےاتوار کو 17.25 کروڑ روپے کے درمیان بزنس  کیا  ۔

 فلم  میکرز  کا کہنا تھا فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 300 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ ہفتے کے آخر میں ہونے والی کمائی کے ساتھ یہ فلم 2022 کی سب سے بڑی ہٹ فلم کے طور پر دی سامنے آئی ہے