سستا آٹا بھی مہنگا ہوگیا

 سستا آٹا بھی مہنگا ہوگیا

 لاہور: حکومت نے آٹے پر دی جانے والی سبسڈی   کم کر دی، محکمہ خوراک کل سےفلور ملز کو 1765 روپے فی من والی گندم   2300 روپے میں دے گا۔

   تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے    گندم پر 535 روپے سبسڈی ختم ہونے سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے بڑ ھ کر 1310 روپے کا ہو گیا ہے ۔

 فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب  کے چیرمین طاہر حنیف کا کہنا ہے حکومت جس ریٹ پر گندم دے گی اسی ریٹ پر آٹا فراہم کریں گے۔