امریکا سے تعلقات بہتر ہوگئے ، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی بہتر ہوجائیں: فواد چودھری 

امریکا سے تعلقات بہتر ہوگئے ، چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی بہتر ہوجائیں: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات 5 ماہ پہلے خراب تھے اب تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ امریکا میں یہ سوچ ہے کہ پی ٹی آئی کے بغیر پاکستان میں معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کور کمیٹی کے ممبران کو انفرادی طور پر اسٹیبلشمنٹ سے ملنے سے روکا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں جتنے بھی کور کمانڈر سب محب وطن ہیں اور آرمی چیف بننے کے لیے اہل ہیں ۔عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت کیونکہ چور ہے اس وجہ سے یہ آرمی چیف تعینات نہ کرے۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے نواز شریف سے مشورہ نہیں کیا جاسکتا۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ن لیگ تبدیل نہیں کرسکتی ۔ ان کو پنجاب میں تبدیلی کے لیے 40 ارکان چاہئیں اور یہ الٹے بھی ہوجائیں تو ان کے پاس 40 ارکان نہیں ہوسکتے۔ فیصل واوڈا کے اپنے بارے میں ریمارکس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ 

مصنف کے بارے میں