پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 
سورس: PCB

کراچی : پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے ابتدئی میچ سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں ایک ساتھ بھرپور تیاری کی ہے۔ برطانوی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئی ہے ۔

برطانوی ٹیم کے پاکستان آنے پرقومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ میں خوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز شام کو شروع ہونے کے باعث تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبارسے دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

 پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول ابتدائی چار میچز بالترتیب 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز جو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں شیڈول ہیں وہ بالترتیب 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں