پاناما کیس: لاہور پولیس نے امن و امان قائم رکھنے کے اقدامات شروع کر دیے

پاناما کیس: لاہور پولیس نے امن و امان قائم رکھنے کے اقدامات شروع کر دیے

لاہور:لاہور پولیس نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے یونین سطح کے رہنماوں سے بیان حلفی لے لیا ہے۔

بیان حلفی کے متن کے مطابق یونین سطح کے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے حلف لیا گیا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وہ کسی بھی صورت میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کریں گے۔بیان حلفی میں یونین کونسل کے عہدیدار کے موبائل فون نمبر اور ایڈریس بھی لکھوایا گیا ہے۔