معروف ٹی وی چینل کے اینکر کو خواتین کو جنسی حراساں کرنے پر فارغ کر دیا گیا

معروف ٹی وی چینل کے اینکر کو خواتین کو جنسی حراساں کرنے پر فارغ کر دیا گیا

نیویارک: فوکس نیوز (Fox News)کے مقبول ترین اینکر بل اوریلی کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ انھیں جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے تحت ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔ بل اوریلی کہتے ہیں معاملہ عدالتی کارروائی کے نام پر ان سے رقم بٹورنے کی کوشش لگتا ہے ۔

فوکس نیوزکے سب سے مقبول پروگرام کے معروف اینکر کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے تحت ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق بل اوریلی پر الزام کے تفصیلی جائزے کے بعد انھیں برخاست کیا گیا ہے۔

اینکر اور کمپنی نے اس بات پراتفاق کیا کہ بل اوریلی فوکس نیوز چینل پرواپس نہیں آئیں گے۔ بل اوریلی 21برس سے فوکس نیوز سے وابستہ تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں اچھا آدمی قراردیا تھا اور ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں استعفا نہیں دینا چاہیے۔ اس سے پہلے بل اوریلی اور فاکس نیوز نے5 خواتین کے ساتھ معاملات عدالت کے باہر طے کر لیے تھے۔

بل اوریلی کا کہنا ہے کہ 20برس میں فوکس نیوزمیں کسی ایک شخص نے بھی ان کی شکایت نہیں کی۔ معاملہ ان سےعدالتی کارروائی کے نام پر رقم بٹورنے کی کوشش معلوم ہوتا ہے۔