نااہلی کی صورت میں نوازشریف حکومت چھوڑ دیں ،آصف زرداری

نااہلی کی صورت میں نوازشریف حکومت چھوڑ دیں ،آصف زرداری

اسلام آباد:  آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف کو کسی فیصلے کو ماننے کی عادت نہیں اس لیے معلوم نہیں کہ وزیراعظم پاناما کیس فیصلے کے بعد کیا کریں گے تاہم پاناما فیصلے پر احتجاج جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوگا جب کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو مان لینا بہتر ہوگا۔

کیونکہ ان کے پاس بہت لوگ ہیں جن میں سے کسی کو بھی وزیراعظم بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور وہ شہنشاہ بن کر پارلیمنٹ چلا رہے ہیں جب کہ حکومت کے خاتمے تک پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیاتو ان کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے ۔