پانامہ کیس فیصلہ : وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

پانامہ کیس فیصلہ : وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاناما کیس کے فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہ آئیں، وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو شاہراہ دوستور پر آنے سے بھی منع کیا ہے۔

دوسری جانب پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور ریڈ زون میں عام افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے لئے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 15 رہنماؤں کو پاسز جاری کئے ہیں جب کہ شیخ رشید نے 18 افراد کے لئے پاسز کی درخواست کی ہے۔