متحدہ عرب امارات سے رقم بھیجنے والوں کو زائد فیس ادا کرنا ہو گی ، ایکسچینج کمپنی

متحدہ عرب امارات سے رقم بھیجنے والوں کو زائد فیس ادا کرنا ہو گی ، ایکسچینج کمپنی

دبئی سٹی :متحدہ عرب امارات میں محنت مزدوری کرنے والوں کے لئے حالات پہلے بھی قابل رشک نہیں تھے مگر اب ان کے اخراجات میں ایک اور تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 1000 درہم سے کم رقم بھیجنے والوں کی فیس میں ایک درہم کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 16 درہم کردیا گیا ہے.جبکہ 1000 درہم سے زائد رقم بھیجنے والوں کیلئے یہ فیس 20 درہم سے بڑھا کر 22 درہم کردی گئی ہے۔ 

فارن ایکسچینج اینڈ ریمیٹنز گروپ کے خزانچی راجیو پنچولیا نے بتایا کہ فیسوں میں یہ اضافہ ایکسچینج کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے کیاگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ 5 اپریل سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ کچھ بڑے ایکسچینج ہاﺅسز نے اپنے طور پر کیا ہے۔