کراچی :دو گھنٹے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور سات افراد ذخمی

کراچی :دو گھنٹے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور سات افراد ذخمی

کراچی :مختلف علاقوں میں دو گھنٹے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور سات افراد ذخمی ہو گئے جبکہ گلزا ہجری میں کار سوار نے ڈاکووں پر گاڑی چڑ ھا کر ڈکیتی کی کو شش ناکام بنا دی۔  پاکستان بازار پولیس نے کارروا ئی کر کے دو ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکر لیا۔

لیاقت آباد شیش محل اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ۔مقتول کی شناخت فرحان انصاری کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقع کی تفتیش جاری ہے۔  دوسر ی جانب اورنگی ٹاون مو من آباد میں فائرنگ سے پانچ افراد ذخمی ہو گئے۔  زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔  جن کی شناخت عبدال حفیظ ،سمیر، محمد ارشد ،طیب اورمحمد ستار کے نام سے ہو ئی۔

 پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا حفیظ واٹر بورڈ وال مین عامر نزیر کا بہنوئی اور سمیر بھا نجا ہےجبکہ فائرنگ سیا سی جماعت کے مقامی عہدیدار ارشد نامی شخص نے کی تھی ۔ ادھر منگھیو پیر اور بلدیہ موچھ گوٹھ فائرنگ سے دو افرادذخمی ہو ئے ، جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔  گلزارہجری میں کار سوار نے ڈاکووں پر گاڑی چڑھا کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کار میں سوار اور علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ ا۔ اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ، جبکہ پاکستان بازار پولیس نے کارروا ئی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

مصنف کے بارے میں