پانامہ کیس کا فیصلہ ; وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک روانہ

پانامہ کیس کا فیصلہ ; وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک روانہ

اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوئے ۔اسحاق ڈار سالانہ اجلاسوں میں شریک پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نا اہل قرار دینے کی استدعا کی تھی جس سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا.