بھارتی حکام نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی مکمل تفصیلات مانگ لیں

بھارتی حکام نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی مکمل تفصیلات مانگ لیں

نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی طرف سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد اب بھارتی حکام مسلسل کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ رہے ہیں، اب بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمیشن حیدر شاہ سے درخواست کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کا میڈکل سرٹیفیکٹ دیا جائے اور اسکی فیملی کو پاکستان جانے میں مد د کی جائے،
باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست میں پوچھا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے پاس کیا کیا قانونی اپشنز موجود ہیں اسکی تفصیلات دی جائیں،کلبھوشن یادیو کو غیر جانبدار وکیل فراہم کیا جائے اور کیس سے متعلق مکمل ڈیٹا ریکارڈ کے ساتھ دیا جائے، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت حکام نے یہ درخواست نئی دہلی میں پاکستان ڈپٹی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے۔