پانامہ کے ہنگامے میں سورج کا مزاج بھی برہم،ملک بھر میں گرمی کے وار جاری

پانامہ کے ہنگامے میں سورج کا مزاج بھی برہم،ملک بھر میں گرمی کے وار جاری

اسلام آباد: اہم ترین کیس کے فیصلے کے دن موسم بھی گرم ہے۔  ملک کے بیشترعلاقوں میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے ،دوسری جانب کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے لگی۔  موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کےد وران مالاکنڈ، مردان، پشاور،  بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اورسرگودھا میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے ،اندرون سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ کراچی شدید گرمی کی لہر سے نکل گیا ،،،،شہر میں آج سمندری ہواؤں میں تیزی آئے گی ۔ تاہم پارہ 35ڈگری سینٹی گریڈکو چھو سکتاہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم آج رات مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں