آج دن 2 بجے نون کے 12 بجیں گے،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری پر امید

 آج دن 2 بجے نون کے 12 بجیں گے،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری پر امید

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخی حیثیت کا حامل ہے اور قوم فیصلہ سننے کو بیتاب ہے۔  آج دن 2 بجے نون کے 12 بجیں گے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا ہے کہ عمران خان انتہائی مطمئن اور پر عزم ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو غیر ضروری طور پر سپریم کورٹ کا رخ نہ کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

کارکنان پوری قوم کیساتھ ملکر ٹی وی پر سپریم کورٹ کی کارروائی دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب خصوصاً بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے بجلی کی طویل بندش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔  بجلی بند کرکے قوم کو پانامہ نشریات سے روکنا قابل مذمت ہی نہیں افسوسناک بھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی بہر صورت یقینی بنائی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں