صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ بھی کر سکتے ہیں، جم میٹس

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ بھی کر سکتے ہیں، جم میٹس

ریاض: امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ سعودی عرب مضبوط اور مستحکم ہو جس کا مقصد سعودی عرب اور امریکی اتحاد مذید مضبوط ہو اور یہ امریکہ کے مفاد میں ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق نائب ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں، ہمیںکسی دوسرے ملک کو غیر مستحکم کرنے اورلبنان حزب اللہ میں ایک اور ملیشیا کے قیام کی کوششوں پر قابو پانا ہو گا ۔

انہوں نے فوجی سکیورٹی اور خفیہ خدمات کے حوالے سے کہا کہ یہ ہمارے مفاد میں ہے کہ سعودی عرب مضبوط ہو ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی تعاون اور یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی امریکی اتحاد کے حوالے سے سعودی عرب کا دورہ بھی کر سکتے ہیں ۔