پانامہ کیس فیصلے کا دن: وزیراعظم نواز شریف کی آج کیا مصروفیات؟

 پانامہ کیس فیصلے کا دن: وزیراعظم نواز شریف کی آج کیا مصروفیات؟

اسلام آباد: وزیراعظم ہاوس میں پانامہ لیکس کے فیصلے سے قبل سرکاری مصروفیات بھی عروج پر پہنچ گئی، وزیراعظم نوازشریف لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نواز شریف نے آج بھی سرکاری مصروفیات کو جاری رکھا ہوا ہے۔

 وزیراعظم ہاوس میں مسلم لیگ نون کے سئینر رہنما بھی پہنچنا شروع ہو گئے،پانامہ فیصلے کے بعد مسلم لیگ نون کی قیادت اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کو فائنل کریں گی۔ وزیراعظم نوازشریف کے لیے لاہور کی مختلف مساجد میں رہنماوں کے نوافل اور دعائیں۔ 

مصنف کے بارے میں