متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ 10 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ 10 فٹ اونچی لہریں اٹھنے کا امکان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ہفتے درجہ حرارت 40ڈگری تک رہاہےتاہم آئندہ ہفتےموسم خوشگواررہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں تیزہواؤں کےچلنےکا امکان ہے اور تیزہواؤں کی وجہ سے ریت کے طوفان کاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق تیزہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی تاہم سڑکوں پرحدنگاہ 200میٹر سے کم رہے گی۔

خیال رہےکہ آج صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے اپ ڈیٹ جاری کی گئی جس کےمطابق آئندہ ہفتے ساحل سمندر سے دس فٹ اونچی لہریں ٹکرانے کا بھی امکان ہے۔

3eb5f1a43b7b1d49f70d6bac94cc06b9