پانامہ کیس سپریم کورٹ کے دو ججز کاا ختلافی نوٹ

پانامہ کیس سپریم کورٹ کے دو ججز کاا ختلافی نوٹ

اسلام آباد:پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ سپریم کورٹ نے جاری کر دیا، سپریم کورٹ کے تین ججز نے وزیر اعظم کے حق میں فیصلہ دے دیا جبکہ جسٹس آصف  کھوسہ اور جسٹس گلزار نے پانامہ کیس میں اختلافی نوٹ دیا۔ دونوں ججز نے فیصلے میں وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا نوٹ دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا جو کہ آنے والے سات دنوں میں بنائی جائے گی اور  جے آئی ٹی کو  تحقیات کے  لیے 60 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

یاد رہے پانامہ کیس کے فیصلے کا نتظار پوری قوم کو تھا اب دیکھنا یہ ہو گا فیصلے کے بعد فریقین کا رد عمل کیا ہو گا.